صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء سردار قمر الزمان کی ملاقات

85

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار قمر الزمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار قمر الزمان نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سردار قمر الزمان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔