چنیوٹ،تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

83
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارہوگیا۔

چنیوٹ تھانہ صدر کے علاقہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حق نواز، اے ایس آئی اعجاز اصغر ہمراہی ٹیم دوران ناکہ بندی چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار تین کس مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس ٹیم نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

سرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ملزم کوگرفتار کر لیا گیاجس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ناصر ولد اورنگزیب گلوتر کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزم ساتھیوں کے ہمراہ مسافر گاڑیوں کو روک کر وارداتیں کرتے تھے،پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔