حویلی کہوٹہ ۔16نومبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سیاست میں میرا مقصد مال بٹورنا نہیں بلکے مظلوم پیسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرنا ہے ، دو سال سے کولیشن حکومت کا حصہ ہیں پہلے ایک سال میں وزیر اعظم چوہدری انور الحق کی قیادت میں نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جس کے ثمرات اب جا کہ سامنے آنے لگے ہیں۔
حویلی کہوٹہ میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے تولی پیر ٹو لسڈنہ روڈ کی تعمیر سے حویلی کہوٹہ میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہو گا،حویلی کہوٹہ میں تعیرترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے تمام سڑ کوں پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے خدمت خلق کے جذبے سے سیاست کر رہا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں روڈز تعلیم صحت، انفراسٹرکچر جیسے بے پناہ مسائل ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بغیر اعلانات کے عوام کی فلاح و بہبود کے مزید نئے منصوبے لے کر آئے ہیں، سوا دو سال میں اربوں روپے کے منصوبے حویلی کہوٹہ میں لے کر آیا ہوں،حویلی ایک خوبصورت ضلع ہے یہاں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے تولی پیر لسڈنہ روڈ کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ جاہلی اور ہوائی اعلانات پر یقین نہیں رکھتا میرے دورے حکومت عوامی منصوبے گروانڈ پر نظر آئیں گے،بعدازاں وزیر حکومت نے مختلف مقامات پر فوت شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔