حیدرآباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):ہیومن رائیٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن ضلع سانگھڑ کا اجلاس سرپرست اعلی محمد دانیال خلجی اور ضلعی صدر مظہر چانڈیو کی زیر قیادت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کارکنوں اور محب وطن پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد دانیال خلجی، مظهر چانڈیو، ناصر قریشی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک آزاد، خود مختار ریاست میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں، ہر نعمت کے حامل وطن عزیز پاکستان میں ہر فرد کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے سچی لگن، ایمانداری اور قومی جذبے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بہترین تعلیم تربیت، دوسروں کے حقوق کی پاسداری، اخلاقیات کے ذریعے معاشرتی مسائل کم کیے جا سکتے ہیں، ملک و قوم کی شاندار حفاظت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف لازوال قربانیوں پر افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، اس موقع پر ملک و قوم کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن ارگنائزیشن ضلع سانگھڑ اور تعلقہ ٹنڈوآدم کی باڈی تشکیل دی گئی جس میں ضلع سانگھڑ کے لیے نائب صدر گل بہار خاصخیلی، سیکرٹری سانگھڑ مانجھی خان شر، جوائنٹ سیکرٹری سانگھڑ غلام مرتضی، انڑ انفارمیشن سیکریٹری مٹھو بھائی، ثقافتی سیکریٹری محمد اشرف شر، پریس ترجمان عبدالغفور شر اور ٹنڈوآدم باڈی کے لیے صدر تعلقہ ٹنڈوآدم رانا صداقت، سینیئر نائب صدر ارشد عوان، نائب صدر اسلم پٹھان خان، جنرل سیکرٹری صداقت قریشی، جوائنٹ سیکرٹری نرسنگ بھیل، انفارمیشن سیکرٹری کاشف پنہور، اقلیتی سیکرٹری موہن مل، ثقافتی سیکرٹری ڈموں بھیل، آفس سیکرٹری لونیون مل کو مقرر کیا گیا۔