22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںپنجاب میں انڈسٹریل زونزمیں نئی صنعتوں کے قیام سے صوبہ خوشحالی وترقی...

پنجاب میں انڈسٹریل زونزمیں نئی صنعتوں کے قیام سے صوبہ خوشحالی وترقی کی راہوں پرگامزن ہوگا،چوہدری خالد محمود

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) چوہدری خالد محمود چیمہ نے سیالکوٹ اور راولپنڈی میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام قائداعظم بزنس پارک اورملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع منصوبے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے انڈسٹریل زونز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور آسانیاں پیدا کرنے سے ملکی صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ان انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کرینگے۔صوبے میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام معاشی ترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگااور صوبہ میں ان انڈسٹریل زونز میں نئی صنعتوں کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے انڈسٹریل زون کا قیام،غیرملکی سرمایہ کاروں کوانڈسٹریز کے قیام کے لیے مفت اراضی،ٹیکسوں اور مشینری میں چھوٹ اور ایک چھت تلے مختلف محکموں میں ان کے مسائل کا حل اور سازگار ماحول کے باعث صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔جس سے صوبہ میں نئی انڈسٹریز اور ان میں روزگار کے لاکھوں مواقع سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی صنعتی سازگار پالیسیاں خوشحال پنجاب کی جانب ایک قدم ثابت ہونگی اور حکومت کی صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس چوری کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے پورا کیا جائے،حکومتی معاشی ٹیم کوریونیو شارٹ فال کم کرنے کیلئے طویل المدتی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی حالیہ کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانے سے مزید افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے لئے حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں