پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما الیاس احمد بلور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔