لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب میں دوران ڈیوٹی مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے فرض شناس پولیس افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل شاہد منظور کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے ، زخمی اے ایس آئی محمد صدیق کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے ، زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے ،زخمی کانسٹیبل عامر ریاض خان، غازی کانسٹیبل مظہر نواز کو 3 لاکھ روپے فی کس ،
زخمی سب انسپکٹر محمد صادق حسین کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ، زخمی کانسٹیبل علی رضا اور ڈی جی خان کے کانسٹیبل مضمر نذیر کو طبی اخراجات کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس ، کانسٹیبل تقی الحسنین کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ سے غازی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔