چنیوٹ ، کھڑے ڈمپر کو رکشہ کی ٹکر، دو افراد زخمی

51

چنیوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):چنیوٹ میں کھڑے ڈمپر کو رکشہ کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق لالیاں میں سرگودھا روڈ نزد پھٹے سٹاپ روڈ کنارے کھڑے کو ڈمپر کو تیز رفتار رکشہ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 35سالہ انیلہ زوجہ محمد رمضان اور70سالہ سردار ولد متھل سکنہ لالیاں زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔