نشے کے عادی شخص نے بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا

83

ملتان۔ 19 نومبر (اے پی پی):.ملتان کے نواحی علاقے بدھلہ سنت میں خاوند نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ قاتل خاوند کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نشہ کا عادی ہےاوراکثر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔