22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںقیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے...

قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کی انٹرا کورٹ اپیل کو یکجا کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ثناء اللہ زاہد عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی انٹرا کورٹ اپیل بھی زیر سماعت ہے،اس اپیل کو بھی اسی کے ساتھ یکجا کردیتے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ دونوں اپیلوں کو یکجا کرکے سنیں گے اور اس متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کررہے ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت ملتوی کردی۔چیف کمشنر اسلام آباد اور پنجاب حکومت کی اپیلوں پر دوبارہ سماعت کل ہو گی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو سے متعلق جیل رولز کی شق کالعدم قرار دے دیا تھا جس کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں