لاہور۔19نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتہ کے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر متعلقہ اداروں سے 21 نومبر تک جواب طلب کرلیا،
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تک متعلقہ حکام کی جانب سے رپورٹ نہیں آئی مہلت دی جائے،نعیم پنجوتہ کے وکیل آصف شہزاد ساہی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار پر حکومت نے متعدد مقدمات درج کر دئیے ہیں،درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،
خدشہ ہے کہ خفیہ درج مقدمات میں گرفتار کر لیا جائے گا،استدعا ہے کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔