سیالکوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ انعم بابر نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ کیا اور تعمیر شُدہ سیوریج نالہ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک محمد عبداللہ نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو باقی ماندہ تعمیر ہونے والے سیوریج نالہ بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اے سی سیالکوٹ نےٹھیکیدار کوبِلا تاخیر کام مکمل کروانے اور کام کے معیار کو برقرار رکھنےکی ہدایت کی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ کے ہمراہ سبزیوں و فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔نیز آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا بھی جائزہ لیا۔