23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، انکو تعلیم و...

بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، انکو تعلیم و تربیت اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہماری تمام تر کاوشیں جاری ہیں ، انچارج منیجر سویٹ ہوم

- Advertisement -

ملتان ۔ 20 نومبر (اے پی پی):انچارج منیجر سویٹ ہوم مس فرح ملک اور چیئرمین چائلڈ رائٹس کمیٹی جنوبی پنجاب ممبر سپر وائزری کونسل شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور سنہری مستقبل کے امین ہیں، انکو تعلیم و تربیت اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہماری تمام تر کاوشیں جاری ہیں ، اس حوالے سے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت سمیت تمام سہولیات بروقت مہیا کر رہا ہے بچوں کا عالمی دن در اصل بچوں کے ساتھ یکجہتی اور انکے بہتر مستقبل کے حوالے سے تجدید عزم کا طور پر منایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر شعور ترقیاتی تنظیم ۔ CRC اور سول سو سائٹی فورم کے زیر اہتمام سویٹ ہوم پاکستان بیت المال کے اشتراک سے سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب میں بچوں کے ہمراہ کیک کاٹنےکے موقع پر کیا۔ چوہدری منصور احمد، امیر نواز ملک، زمان اکبر ،محمد ذین ،مس عائشہ اور علی عمران ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔تقریب میں شاہد محمود انصاری نے مزید کہا کہ بچوں کی پروٹیکشن اور نگہداشت کے ساتھ ساتھ انکو زندگی کے رموز سے جانکاری دلانا ضروری ہے اور ان کے بہتر مستقبل کیلیے قومی سطح پر ٹھوس اور منظم اقدامات بے حد ضروری ہیں تاکہ بچوں کا تابناک فیوچر محفوظ بنایا جاسکے تقریب میں بچوں نے معروف سنگر زمان اکبر کے ہمراہ ملی نغمیں گائے اور قومی پرچم لیراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں