سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں ہفتہ صحت کیمپ کا دورہ

73
CEO Health Sialkot
CEO Health Sialkot

سیالکوٹ ۔21نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے صحت کے فروغ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں ہفتہ صحت کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف طبی کا ؤنٹر زکا معائنہ کیا اور مریضوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ میں صحت مند زندگی کی جانب 9اقسام کی طبی سہولیات موجود ہیں جن میں مریضوں کی رجسٹریشن، کلینکل اسسمنٹ، بنیادی طبی معائنہ، ہیپاٹائٹس بی او ر سی، ایچ آئی وی، ایچ بی، شوگر، ٹی بی کے ٹیسٹوں کی سہولیات مو جود ہیں جبکہ کیمپ میں حاملہ عورتوں اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے ٹی ایچ کیوزاور مختلف بنیادی مراکز صحت پر بھی ہفتہ صحت کیمپس نے کام شروع کر دیا ہے اور مذکورہ کیمپس میں آنیوالے تما م مریضوں کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق علا ج معالجہ کی تما م تر سہولیات مفت فراہم کی جا ئیں۔