کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا

107
The explosion
The explosion

کوئٹہ۔ 22 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین 15 مددگار کی گاڑی گشت پرتھی کہ اچانک گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ،دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیاجنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا،دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔