وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)تونسہ بیراج جائیں گے

123
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)تونسہ بیراج جائیں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم تونسہ بیراج کے مقام سے نکالی گئی کچھی کینال کے سیلاب سے متاثرہ حصوں کی بحالی کا افتتاح کریں گے۔

کچھی کینال کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی صوبہ بلوچستان کے علاقوں کو سیراب کرتا ہے ، اس نہر کے کئی حصے 2022 کے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے تھے۔ وزیراعظم اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔