صوبہ بھر کے چڑیا گھر و پارکس کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا،ترجمان

59

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر کے چڑیا گھروں و پارکس کو عوام الناس کے لیے کھول دیا۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق لاہور سفاری پارک کو بھی عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

چڑیا گھر و سفاری پارک صبح9بجے سے شام تک کھلے ہوں گے۔ سموگ کے باعث چڑیا گھروں و لاہور سفاری پارک بند تھے ۔

محکمہ وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ عوام الناس چڑیا گھر و سفاری پارکس کے وزٹ کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں۔