نومبت۔22نومبر (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ضلع کرم میں مسافروں پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرملک کے امن کو تباہ کرنے کیلئے بےگناہ شہریوں کا قتل کررہے ہیں۔خواتین اور شیرخوار بچوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔