ڈی پی او مردان نے بہترین کارکردگی پرپولیس افسران کو تعریفی اسنادسے نوازا

62

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ مردان ظہور بابر آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ یہ تقریب ڈی پی او آفس مردان میں منعقد ہوئی، جس میں افسران کو جرائم کی روک تھام، منشیات کے خلاف موثر اقدامات اور عوامی مسائل کے حل میں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سےنوازاگیا۔ڈی پی او مردان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کا ہر رکن اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بائیزئی ولایت شاہ، انچارج چوکى لیبر کالونی خالد خان، انچارج چوکى اڈہ عرب علی خان اور انچارج چوکى میار اقبال خان شامل تھے، جنہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں.