پشاور تھانہ پشت خرہ پولیس کا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

49
Illegal weapons
Illegal weapons

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):پشاور ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پشت خرہ عمر آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ رنگ روڈ نزد عمر گل روڈ، پاوکہ، ہزار بوز گلی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پشاور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، 6 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ رنگ روڈ نزد عمر گل روڈ، پاوکہ، ہزار بوز گلی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان عالمزیب، حنیف خان، قیصر خان، مزمل اور مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، 6 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔