مانسہرہ۔ 22 نومبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منگنی کی خوشی میں آتش بازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔
تھانہ بفہ کی حدود میں منگنی کی خوشی میں آتش بازی کرنے والے ملزمان قاضی مظہر علی ولد احسان الرحمن اور خرم ظہور ولد ظہور احمد کو گرفتار کر کے تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ایک خاموش قاتل ہے، آپ کی وقتی خوشی کسی کا خوشیوں سے بھرا گھر اجاڑ سکتی ہے۔