اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد23 ہزار200 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار200کیوسک اور اخراج 12 ہزار200کیوسک ہے ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد4 ہزار700 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 200کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1504.32 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.360 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1164.65 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.335 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ ہے۔