- Advertisement -
لاڑکانہ۔23نومبر (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے پانچ کلو ایک سو گرام چرس برآم کرلی۔ پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد کرم خان پیٹرول پمپ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ولی محمد بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ہزار ایک سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528357
- Advertisement -