- Advertisement -
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ایئر پورٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اتوار کو یہاں جاری بیان میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے قیام سے متعلق خبر مکمل طور پر غلط ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ خبروں کے صرف بااعتماد ذرائع پرانحصار کریں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528454
- Advertisement -