اسلام آباد پولیس نے گھناؤنے جرائم میں ملوث 69 مفرور گرفتار کرلئے

73

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے رواں ہفتے کے دوران گھناؤنے جرائم میں ملوث 69 مفرور، اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کوپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام سینئر پولیس حکام کو خصوصی ٹاسک تفویض کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے رواں ہفتے کے دوران 69 مفرور، اشتہاری اور ٹارگٹ آفنڈرز کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی سید علی رضا نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور گھناؤنے جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ چیکنگ کے عمل کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں ایمرجنسی ہیلپ لائن Pucar-15 کے ذریعے پولیس کو مطلع کریں۔