22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیسری لنکا کے ہائی کمشنر کا اے ایف آئی او کو آنکھوں...

سری لنکا کے ہائی کمشنر کا اے ایف آئی او کو آنکھوں کا کارنیا عطیہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل رویندرا سی وجیگونارتنے (ریٹائرڈ) نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی، راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم ایچ آئی (ایم) کو عطیہ کردہ آنکھوں کا کارنیا حوالے کیا، جس میں سری لنکا کی فوج کے 75 سال مکمل ہونے پر جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے سخاوت کے ایک گہرے عمل کے ذریعے سری لنکا کی فوج کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں پاکستانی فوج کو انسانی آنکھوں کا کارنیا عطیہ کیا۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کے دفاعی ونگ اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام20 نومبر کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی (اے ایف آئی او)، راولپنڈی میں ہوا۔پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل رویندرا سی وجیگونارتنے (ریٹائرڈ) بریگیڈیئر کمیندا سلوا اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے نمائندوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم ایچ آئی (ایم) اور اے ایف آئی او کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر (ڈاکٹر) وقار مظفر کو کارنیا پیش کیا۔یہ اقدام تعاون کی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں اب تک پاکستان کو 26,000 سے زائد کارنیا عطیہ کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایڈمرل وجیگونارتنے نے سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر ہڈسن سلوا کی تاریخی کاوشوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم نے فوجی اہلکاروں اور ضرورت مند شہریوں پر اس کے زندگی بدلنے والے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔سری لنکا، آنکھوں کے عطیہ کی ایک بھرپور روایت کے ساتھ اور عالمی سطح پر 93,000 سے زیادہ کارنیا تحفے میں دے کر، کووڈ-19 کے بعد اس جان بچانے والے اقدام کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس کارنیاسے دہشت گردی سے متاثرہ پاکستانی فوجی اہلکاروں اور دیگر ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچے گا، جو دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ گہرے انسانی رشتے کی علامت ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں