وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

138

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب خیبر پختونخواکی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔