راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

106
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

راولپنڈی ۔27نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عمیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، واہ کینٹ پولیس نے ملزم حبیب سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کی، دھمیال پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے01کلو540گرام چرس برآمد کی۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔