نوشہرہ ورکاں ۔ 27 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اڑوڑا کا کہنا ہے اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تعاون سکھ برادری پوری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور غیر آباد گردواروں کی آباد کاری اور تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی فراہمی پر سکھ یاتری شکر گزار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں ایک صدی سے زائد عرصہ سے تعمیر گوردوارہ کھارا صاحب پر آمد کے موقع پر کیاانکے ہمراہ امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتری سردار برجندر سنگھ اور دیگر کے علاوہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف گوجرانوالہ سمیرا رضوی، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیر زادہ ،تحصیلدار ،ڈی ایس پی،ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور دیگر رفقاء گوردوارہ کھارا صاحب پہنچے تو انتظامیہ نے انکا شاندار استقبال کیا ۔