اسلام آباد میں مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں، سکیورٹی ذرائع

119
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبروں کو سکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ کے نتیجے میں مظاہرین کی اموات ہوئی ہیں، جو سراسر بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے احتجاج کے دوران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آپریشن کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔