اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس سی ٹی ڈی سپیشل سکواڈ کے آفیسر صفدر حسین شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سمیت بڑی تعداد میں سینئرپولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آبادنے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر صفدر حسین شاہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش فرما گئے تھے ۔نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔