چیف ایگزیکٹو آئیسکوجمعہ کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو

143

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان آج (جمعہ) کی صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم اور چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لیے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105-051 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔