پشاور۔ 29 نومبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متاثرہ افراد کی فوری معاونت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کردیا گیا ۔امدادی سامان میں 250 خیمے، 250 ہائیجین کیٹس، 500 کمبل، 250 گدے، 250 بسترے سمیت 250 لحاف، 250 تکیے، 250 ترپالیں ، 250 چٹایاں، 100 کچن سیٹس، 50 سولر لیمپس اور 50 سرچ لائٹس بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کو حوالے کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سامان متاثرین کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔