چیف آف ایئرسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 2024 اختتام پذیر

136
Sindh Ranking Boys and Girls Open Squash Championship

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):چیف آف ایئرسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 2024 اختتام پذیر ہوگئی، اس کا انعقاد پاکستان فورس نے پاکستان سکوائش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے تعاون سے مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کیا تھا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس چیمپئن شپ میں 8 ممالک سے 24 ٹاپ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان ممالک میں مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، آئر لینڈ، کویت ، ملائیشیا، ہالینڈ اور پاکستان شامل تھے۔

ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف پرسنل ایئر مارشل شکیل غضنفر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ فائنل میچ میں پاکستان کے نور زمان نے پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والی کھلاڑی ناصر اقبال کو تین۔ صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایئر مارشل شکیل غضنفر نے چیمپئن شپ کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عالمی اور مقامی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی شرکا کی جانب سے سکوائش سے ان کی محبت اور ان کی صلاحیتوں کا بھرپور عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے ہر سطح پر سکوائش کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سکوائش میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس شعبہ میں اپنے پیشرو کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں ، پاکستان ایئر فورس ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سربراہی میں سکوائش کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقعوں کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،یہ چیمپئن شپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔