انسداد دہشت گردی کی عدالت، 145 ملزمان کا 5 روزہ ریمانڈ منظور

108
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اسلام آباد میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 145 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے 170 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے جج سے وفاقی دارالحکومت میں ہنگامہ آرائی سے متعلق تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 145 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے 8 ملزمان کو شناخت کے لیے 10 دسمبر تک جیل بھیج دیا۔اس سلسلے میں تھانہ کھنہ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔