راولپنڈی۔1دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دس سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی، عدالت کی جانب سے مجرم ذیشان علی کو جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ، تھانہ صدر واہ پولیس نے 2021 می مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، سی سی او نے کہاکہ راولپنڈی پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
انہوں نے تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔