پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے تین افراد گرفتار،600پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

95
پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے تین افراد گرفتار،600پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد

سیالکوٹ۔1دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 600پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں قبضہ میں لے لی ہیں۔

ترجمان سیالکو ٹ پولیس کے مطابق تھانہ ستراہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ظہور کے علاقہ سے10پتنگیں اور نذر عباس سے 40پتنگیں جبکہ پتنگ فروش نوید علی سے550پتنگیں اور8کیمیکل ڈوریں برآمد کیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔