چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی خوشیوں پر دلی مبارکباد

100

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی خوشیوں پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی اور برادرانہ ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو اے ای کی ترقی و خوشحالی پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کامیابیاں خطے کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔\932