ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے کمی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,457 روپے کمی کے بعد 236,797 روپے سے کم ہو کر 235,340 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217,064 روپے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,457 روپے کمی کے بعد 236,797 روپے سے کم ہو کر 235,340 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217,064 روپے سے کم ہو کر 215,728 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,400 روپے اور 2,914.95 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,650 ڈالر سے کم ہو کر 2,633 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں