اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1284.13 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 104559.07 پوائنٹس پر بند ہوا جو نیا ریکارڈ ہے۔جاری سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں مجموعی طور پر 67.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 1766.5 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 1284.13 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 104559.07 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1284.13 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 104559.07 پوائنٹس پر بند ہوا جو نیا ریکارڈ ہے۔جاری سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں مجموعی طور پر 67.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 1766.5 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 56.6 ارب روپے تھی۔
مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،159 کی قیمتوں میں کمی اور 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 396.53 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 32365.89 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2225.56 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 154432.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.43 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز سینئر جیکو پاکستان کے 246707903 حصص،ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 89419070 حصص اور حیسکول پاکستان کے 87024698 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 47.7 ارب ڈالر ہو گیا۔








