اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ایکسپو میڈ یورپ، ایشیا ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں 24 سے 26 اپریل تک جاری رہے گی …
ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ایکسپو میڈ یورپ، ایشیا ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں 24 سے 26 اپریل تک جاری رہے گی جس میں سرجیکل، ڈینٹل آلات ، میڈیکل فیسیلٹی مینجمنٹ ،الیکٹرو میڈیکل آلات، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجیز ، آرتھو پیڈک ، فزیو تھراپی اور فارماسیوٹیکل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔








