بٹگرام۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی زیر قیادت ضلع میں کرپشن کی روک تھام اور ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے سیمینار اور واک کا انقعاد کیا گیا۔
سیمینار اور واک میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ضلعی محکموں کے افسران، اینٹی کرپشن سٹاف، معززین علاقہ، علما کرام، ڈسٹرکٹ و تحصیل خطیب، طلبا اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نےاینٹی کرپشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن فری پاکستان اور ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے درج تھے۔ واک کا بنیادی مقصد معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔