شام میں لڑائی میں اضافے کے باعث بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، اقوام متحدہ

105
United Nations
United Nations

جنیوا۔6دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ شام میں لڑائی میں اضافے کے باعث صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 2لاکھ 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 15 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) میں ہنگامی رابطہ کاری کے سربراہ سمر عبدل جابر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ شام میں 27 نومبر سے اب تک تقریباً 2لاکھ 80 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں ،اس میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جنہوں نے لبنان سے حالیہ کشیدگی کے دوران نقل مکانی کی۔

ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا کہ شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے 13 سال بعد بڑے پیمانے پر تازہ نقل مکانی سالوں کے مصائب میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی اور دیگر انسانی ہمدردی کی ایجنسیاں جہاں بھی کمیونٹیز کو ان کی ضرورت ہے وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں اور وہ محفوظ راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہم امداد کو ان کمیونٹیز تک پہنچانے کے قابل ہو سکیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید فنڈنگ ​​کی فوری ضرورت پر زور دیا کہ انسان ی ہمدردی کے ادارے بنیادی طور پر نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں جو آنے والے دنوں یا مہینوں میں تیار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحالاسی طرح برقرار رہی تو ہمیں توقع ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 1.5 ملین افراد بے گھر ہو جائیں گے اور انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہو گی۔