بنگلور ۔ 04 مئی(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں بنگلور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا 43 واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں بنگلور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور رائزنگ پونے سپر جینٹس کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 21 مئی کو ہوگا۔