24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر تنویرقاسم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پبلک ریلیشنز آفیسر...

ڈاکٹر تنویرقاسم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات

- Advertisement -

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):ڈاکٹر تنویرقاسم کویونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یوای ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویرقاسم کو ان کے وسیع صحافتی تجربے کی بنیاد پر ایک بار پھر یوای ٹی میں پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کردیا گیا ہے، اس سے قبل وہ اسی عہدے پرمختلف اوقات میں 7سال تک اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر نے ڈاکٹر تنویرقاسم کی تعیناتی ان کے وسیع تجربے کی بنیاد پر کی ہے

وہ اپنی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کیساتھ مذکورہ عہدے پربھی کام کریں گے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، ڈاکٹر تنویرقاسم بطور کالم و تجزیہ نگار کیساتھ عملی صحافت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدمنیرنے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر تنویرقاسم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ادارے کی بہترین ترجمانی کا فریضہ انجام دیں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر تنویر قاسم نے پنجاب ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے بطور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کا منصب چھوڑ کر باضابطہ طور پر یو ای ٹی کو جوائن کر لیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں