اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام اور پنجاب ہینڈبال ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی فیصل آباد کے تعاون سے قومی بیچ ہینڈبال کلب لیگ 16 مئی سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لیگ میں ملک بھر کے آٹھ نامور کلب ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔