خانیوال ۔07 دسمبر (اے پی پی):خانیوال کے قریب ٹرک کی زد میں آکر باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے- تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر 133پندرہ ایل سٹاپ کے قریب ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل نمبر اے ڈبلیو 7280پر سوار باپ ، بیٹی کو ٹرک نے بری طرح کچل دیا ،شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ریاض سکنہ 120 سیون ای آر تحصیل چیچہ وطنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکی بیٹی کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا -جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں مصروف تفتیش ہے –