بالاکوٹ، تحصیل انتظامیہ نے سری اور شوگراں میں برفباری سے پھنسے سیاحوں کو نکال لیا

128
Trapped by snow
Trapped by snow

مانسہرہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):بالاکوٹ تحصیل انتظامیہ نے سری اور شوگراں میں برف باری کے باعث پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ، پولیس، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے شوگراں سے کیوائی تک برف سے ڈھکی سڑک کو صاف کر کے سری میں پھنسے یونیورسٹی کے 200 سے زائد طلباء کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جبکہ زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔