پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن(کل) منایا جائے گا

167
International Human Rights Day
International Human Rights Day

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن کل (منگل کو )منایا جائے گا ۔ یہ دن انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ یوڈی ایچ آر) کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

اس تاریخی دستاویز میں نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر رائے، قومی یا سماجی حقیقت، جائیداد، پیدائش یا دیگر حیثیت سے قطع نظر ان ناقابل تنسیخ حقوق کو شامل کیا گیا ہے جن کا ہر شخص بطور انسان حقدار ہے ۔ رواں سال انسانی حقوق کے دن 2024 کا موضوع ’’ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل منتخب کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کا دن 2024، بچوں اور نوجوانوں کے درمیان انسانی حقوق، تعلیم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو چھوٹی عمر سے ہی مساوات، انصاف اور وقار کی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دن افراد اور اقوام کے لیے انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام بھی کرتا ہے۔

اس دن کا اعلان 10 دسمبر 1948 کو پیرس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیا تھا اور اس میں پہلی بار بنیادی انسانی حقوق کا عالمی طور پر تحفظ کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔