بارباڈوس ۔05 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے سیریز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے برج ٹاﺅن ٹیسٹ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر شینن گیبریئل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،میچ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 268 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 188 رنز کے ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 81 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 90، کریگ بریتھویٹ 43 اور سنگھ 32 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ویسٹ انڈین باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور اسکے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے،